بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

منگل 20 فروری 2024ء

بجلی کی تقسیم کمپنیوں کےلئے نرخوں میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا جائے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ جس کی لاگت ریفرنس پرائس سے 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ زیادہ رہی اسلئے ایک ماہ کےلئے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہے،نیپرا اتھارٹی سے درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ نیپرا اس درخواست پر فیصلہ 23 فروری کو سماعت کے بعد کرے گی۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کےصارفین پر نہیں ہو گا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف