پارٹی کی سنٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے حق میں نہیں،فیصل کریم کنڈی

منگل 20 فروری 2024ء

مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ پارٹی کی سی ای سی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔مسلم لیگ ن کے ساتھ ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کاکا کہنا تھا کہ توقع ہے آج مذاکرات میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ 16 ماہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد رہا، اس کا تجربہ کے ساتھ کچھ اچھا نہیں، چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے وہ اب مستقبل میں نہ ہوں۔ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ نہ بنیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے منشور میں فرق ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور اس وقت نافذ ہو گا جب ہمارا وزیرِ اعظم ہو گا، 3 سال اور 2 سال وزیرِ اعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا زیرِ غور نہیں۔ آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے، قیادت بہت جلد وزیرِ اعلیٰ سندھ کے نام کو فائنل کر دے گی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے