پی کے 40 ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی،مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان یوسف کامیاب

پیر 19 فروری 2024ء

خیبر پختونخواہ کے صوبائی حلقے پی کے 40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل،مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان یوسف کامیاب قرار،فارم 47 جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔جس کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔ پی کے 40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دی تھی گنتی مکمل ہونے کے بعد پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار