نگراں وزیراعظم طلبی کے باوجود عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے وجہ سامنے آگئی

پیر 19 فروری 2024ء

لاپتہ بلوچ طلباء کے حوالے سے کیس کی سماعت ،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیوں نہ ہوئے وجہ سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نگران وزیراعظم عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جس پر نگراں وزیراعظم کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے نگراں وزیراعظم کے ساتھ وزارت داخلہ اور دفاع کے وزراء کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کی ہے سماعت کے بعد اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفیشل مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ صحافی کے مزید سوالات پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کا ترجمان نہیں ہوں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم