انتخابات کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات بے بنیاد قرار ،ڈی آر اوز کی نئے کمشنر کے ہمراہ نیوز کانفرنس

اتوار 18 فروری 2024ء

نئے کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی تعلق نہیں ، سابق کمشنر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے ڈی آر اوز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور کمشنر راولپنڈی کا چارج لیا ہے۔ سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آر اوز راولپنڈی نے کہا کہ حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست انداز میں ہوئے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا نیوز کانفرنس سے قبل سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈی آر اوز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور مری کے ڈی آر اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے الزامات کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے