محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

جمعرات 15 فروری 2024ء

سترہ فروری سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 21 فروری سے مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا جو کہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی ،مری گلیات میں تیز،ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ17 سے 21 فروری سے پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال دیر، سوات ،کرک ،بونیر،چارسدہ نوشہرہ، صوابی، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان موجود ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں18 اور 19 فروری کو کوئٹہ ،زیارت، چمن بارکھان،سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان یے،سندھ میں 18 سے 20 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے17 سے 21 فروری سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے