اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری

پیر 12 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ای سی پی کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل،این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کو کامیاب قرار دیا گیا ہے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے،نوٹیفیکشن میں ہدایت جاری کی ہے کہ آزاد امیدوار تین دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں واضح رہے کہ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے نتائج کے خلاف ناکام ہونے والے امیدواروں نے انتخابی عذرداریاں دائر کر رکھی ہیں




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟