سابق وزیراعظم نواز شریف کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

پیر 12 فروری 2024ء

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،جلد ملاقات کا امکان ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حکومت سازی کےلئے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے حوالے سے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے انتخابی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر جیتے ہیں پیپلز پارٹی نے 54 نشستوں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین جبکہ استحکام پاکستان پارٹی دو مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔