الیکشن کمیشن نے 9 قومی اور 12 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے نتائج روکنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 12 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن نے نو قومی اسمبلی جبکہ بارہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو نتائج جارہی کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے، الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن 67 درخواستوں پر سماعت کررہا ہے جبکہ درخواستوں پر سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی میں حتمی نتائج جاری کرنے اے روک دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاوالدین میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے پی پی 43 منڈی بہاوالدین، پی پی 12 راولپنڈی اور پی پی 53 میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی اور این اے 126 لاہور میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن نے پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن نے پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے