انتخابی عذرداریاں جمع کرانے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے 4 کاونٹرز قائم کر دیئے

پیر 12 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا، چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے، الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن 67 درخواستوں پر سماعت کررہا ہے جبکہ درخواستوں پر سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟