عام انتخابات ،596618 سیکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے

بدھ 07 فروری 2024ء

الیکشن 2024، پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں، پاک فوج سول آرمڈ فورسز کی معاونت کےلئے تعینات ہوگی،مجموعی طور پر 596618 سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے جوان و افسران فرائض سر انجام دیں گے ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ 23940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے اعداد و شمار کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے،الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 465736 مجموعی طور پر اہلکار تعینات ہونگے ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے، پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟