سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،دودہشتگرد ہلاک

منگل 06 فروری 2024ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت دو دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟