بارہ کروڑ اسی لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوری ریاست

منگل 06 فروری 2024ء

ملک میں رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، امریکا اور برازیل کے بعد دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا ہے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ملک میں ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ جس کے بعد پاکستان دنیا کو پانچواں بڑا جمہوری ملک بن گیا ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں پہلی بارخواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھنے کا غیر معمولی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے برد2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھااب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔ فافن کے مطابق 2018ء کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے زیادہ ہوئی ہے، نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ہیں۔جبکہ 2018ء میں 85 اضلاع میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا، اب ان اضلاع کی تعداد 85 سے کم ہو کر 24 رہ گئی ہے۔ دوسری جانب جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا ان کی تعداد 173 سے کم ہو کر اب 38 رہ گئی ہے جن میں خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 12حلقے، بلوچستان سے11 حلقے، سندھ سے 10 حلقے اور پنجاب سے 5 حلقے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زائد تھا ان کی تعداد اب 398 سے کم ہو کر 102 ہو گئی ہے ان میں سندھ کے 31، بلوچستان کے 30، خیبر پختونخوا کے 24 اور پنجاب کے 17 حلقے شامل ہیں۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا