عام انتخابات،ایم کیو ایم اور اے این پی میں قربت بڑھنے لگی،ملکر کام کرنے پر اتفاق

اتوار 04 فروری 2024ء

عام انتخابات،سندھ کی سیاست میں بڑی پیش رفت،ایم کیو ایم کے مصطفی کمال اور اے این پی کے شاہی سید کے درمیان ملاقات،عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کردیا ایم کیو ایم کے سنیئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال وفد کے ہمراہ مردان ہاؤس پہنچے اور اے این پی سندھ کے سربراہ شاہی سید سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں تعاون کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران شاہی سید کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا بہت مشکور ہوں، یہ ہمارے پاس آئے ہیں، ہم ملکام کریں گے۔ ہمارے تمام اضلاع کے صدور اور ذمے داران ایم کیو ایم سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، بہت جلد کئی حلقوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کریں گے۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ میرے لیے ایک نشست کی اہمیت نہیں، آج بہت خوشی کی بات ہے، ہم کئی حلقوں میں ایم کیو ایم کا ووٹ خراب نہیں کریں گے اور ایم کیو ایم کی مکمل حمایت کریں گے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں شاہی سید اور ان کے تمام رفقا کا مشکور ہوں، آج ایک تاریخی لمحہ ہے اور تاریخ اس کو یاد رکھے گی۔ مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ پی ایس 88 پر شاہی سید کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے، ہمارے کارکناں نہ صرف ووٹ بلکہ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔اس کے بدلے ایم کیو ایم کوئی مطالبہ نہیں کر رہی، ہمیں ہر وقت ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم