افغانستان کو دہشتگردوں کے حوالے سے ثبوت فراہم کردیئے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 01 فروری 2024ء

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، اُن ممالک سے رابطے میں ہیں جہاں سے بھارت دہشتگردی کراتا رہا۔ دہشتگردوں کے حوالے سے افغانستان حکومت کے حوالے کر دیئے ،جبکہ ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے بھی ایرانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں، ہم نے افغانستان کو ثبوت بھی فراہم کر دیئے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے وزیرِ خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا اوروزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔ایرانی حکام سے اچھی کمیونیکیشن ہوئی ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے، کل ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں۔ پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں، توقع ہے کہ ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دے گا، گزشتہ ہفتے سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے۔ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمے دار ٹھہرایا جائے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش ہے، اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر تشویش ہے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی بیلجیئم میں ہیں، وزیرِ خارجہ کل وزراء کے انڈو پیسفک فورم میں شرکت کریں گے۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات