توشہ خانہ ریفرنس،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو چودہ چودہ سال قید کی سزا،دس سال کےلئے ناہل قرار دے دیا گیا

بدھ 31 جنوری 2024ء

توشہ خانہ ریفرنس،فیصلہ اگیا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو چودہ چودہ سال کی سزا کا حکم،بشری بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا جس کے کے مطابق بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو چودہ چودہ سال قید کی سزا کے علاؤہ دس سال کےلئے عوامی عہدوں کےلئے نااہل قرار دے دیا گیا اور مجموعی طور پر 787 ملین جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا ،جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے دریافت کیا کہ آپکا 342 کا بیان کدھر ہے،بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا وہ کمرے میں ہے،صرف حاضری کےلئے مجھے یہاں لایا گیا بیان میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں اور وکلاء سے مشاورت بھی عدالت نے حکم دیا کہ با نی پی ٹی آئی فوری اپنا بیان جمع کرائیں اور جو تبدیلی کرنی ہے یہاں کمپیوٹر پر کرلیں۔عدالت نے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جائیں تاکہ وہ اپنا تحریری بیان لا سکیں تاہم جیل سپرینٹنڈنٹ نے واپس آکر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالت پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک وکلاء نہیں آتے وہ پیش نہیں ہونگے،جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ ریفرنس کا ٹائیٹل پناریں،عدالتی عملے کی پکار کے باوجود کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا بشری بی بی عدالت کے فیصلے سنانے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچیں جنھیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا واضح رہےکہ بشری بی بی نے اپنا 342 کا بیان کل ریکارڈ کرادیا تھا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا