کہیں بارش،کہیں برفباری،سردی کی شدّت میں اضافہ

اتوار 28 جنوری 2024ء

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کہیں ہلکی، موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ نیلم کے بالائی علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، لوات بالا، جاگراں ویلی اور شونٹھر ویلی برفباری کے بعد خوبصورت مناظر پیش کررہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برف باری جاری ہے اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے دوسری جانب ہنگو میں صبح سے ہلکی بارش ہو رہی ہے جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،تاہم پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں دھند چھائی رہے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟