بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش،بلوچ نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنانے کی کوشش

هفته 27 جنوری 2024ء

بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرگیا،بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا،ادائیگیاں بھی ڈالرز میں کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا ،کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں،جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہےجس کامقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے اشتہار کے مطابق کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کریگی واضح رہے کہ بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہےبھارتی پروپیگنڈا ساز ذہن معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف اکسا کر دہشتگردی اور دیگر خطرناک عزائم کو تکمیل تک پہنچاناچاہتا ہے،بھارت کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آگئی ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟