ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشتگرد ہلاک

پیر 22 جنوری 2024ء

سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد کے قریب بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، سات دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا، جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کومے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم