نو مئی واقعات ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی

بدھ 17 جنوری 2024ء

9 مئی پرتشدد واقعات کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ بانی چیئرمین جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بانی چیئرمین کیخلاف درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ تاریخ پر تمام 12 کیسوں کا ریکارڈ پیش کرنے اور پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں