کرپشن کیس،سابق وزیر فواد چوہدری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پیر 15 جنوری 2024ء

احتساب عدالت نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر فواد چوہدری کےخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا۔فواد چوہدری کی جانب سے وکیل عامر عباس اور نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔ دوران سماعت جج نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ اور باتیں کرنی ہیں؟ کرلیں باتیں اور، فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ باتیں کہاں ختم ہوتی ہیں،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو نیب ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، 26 دن جسمانی ریمانڈ لینے کے باجود انکوائری اب تک مکمل نہیں ہوئی، فواد کے نام کوئی زمین ٹرانفسر نہیں ہوئی،کوئی ثبوت نہیں، فواد چوہدری کے ساتھ کرنا کیا ہے؟ 26 دنوں میں کیا برآمد کیا؟ دوران سماعت نیب نے فواد چوہدری کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، اس پر جج محمد بشیر نے فیصل چوہدری سےمکالمہ کیا کہ آپ کا تو جسمانی ریمانڈ نہیں ہے ناں؟ فیصل چوہدری نے کہا کہ مجھے تو نوٹس موصول ہوا ہے، بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی اور فواد چوہدری کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟