بیرسٹر گوہر چھاپے کا معاملہ،5 پولیس اہلکار معطل

اتوار 14 جنوری 2024ء

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ مارنے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران معطل ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 13 جنوری کو پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں سیکٹر ایف سیون ٹو پہنچی تھی تاہم وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آ گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس کے جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی جی اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ، ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔