پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

جمعرات 11 جنوری 2024ء

الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف امنے سامنے ،پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کا سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال بلے کے نشان کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے درخواست تیار کرلی گئی ہے جو جلد دائر کی جائے گی ادھر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لیگل ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے واضح رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار