صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا

جمعرات 11 جنوری 2024ء

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظورکرلیا ترجمان ایوان صدر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا ہے واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز صدر مملکت کو اپنا استعفی ارسال کیا تھا جس میں موقف اپنایا تھا کہ موجودہ حالات میں انکے لئے فرائض سر انجام دینا ممکن نہیں رہا اسلئے وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہے ہیں یاد رہے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری ہے اور اسکے خلاف حکم امتناع کےلئے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی جس کے بعد جسٹس مظاہر نقوی نے استعفی دیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار