جسٹس مظاہر نقوی مستعفی،استعفی صدر مملکت کو ارسال

بدھ 10 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مظاہر نقوی مستعفی ہوگئے،استعفی صدر کو بھجوا دیا تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ بطور جن انکی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں تعیناتی اعزاز سے کم نہیں لیکن موجودہ حالات میں وہ اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتے اسلئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہے ہیں واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب دیا تھا تاہم انکی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے حوالے سے درخواست گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا