بلے کے نشان کا معاملہ،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی

بدھ 10 جنوری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،بیرسٹر گوہر روسٹرم پر آگٸے اور کہا ہم یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے سوال کیا آپ کون ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا میں درخواست گزار کا وکیل ہوں، چیف جسٹس نے وکیل حامد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا حامد خان صاحب آپ نے پرسوں کہا تھا آپ وکیل ہیں،آپ کھڑے نہیں ہوئے، یہ بتائیں کیا آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں؟ کل کو کوئی آکر یہ دعویٰ کردے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں لی تھی تو پھر؟ حامد خان سنئیر وکیل ہیں ان کا کیا موقف ہے؟ حامد خان نے جواب دیا میں کیس میں وکیل ہوں ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ علی ظفر کہاں ہیں انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر؟ حامد خان نے جواب دیا انہیں اعتراض نہیں، وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ ہیں،ہمارا کیس اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے، پشاور ہائیکورٹ میں مقدمہ سنا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے نشان کے حوالے سے اپنی درخواست واپس لے لی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی