ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس،چھ اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 08 جنوری 2024ء

ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس میں نیب نےاشتہاری چھ ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں۔عدالت نے تمام چھ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزمان کےملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دےدیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ان کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ *ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔* بشری بی بی کو غیر حاضری کے باعث نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ملزمان کےملکیتی اثاثے منجمند کرنے کا بھی حکم دےدیا۔اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں ملک ریاض۔علی ریاض ۔فرحت شہزادی ۔شہزاد اکبر۔ذلفی بخاری اور ضیاء المصطفی نسیم شامل ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ