لاہور ذوالفقار علی بھٹو کا ہے،نہ کھلاڑی کا نہ بزنس مین کا،بلاول بھٹو

اتوار 07 جنوری 2024ء

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر لفظی وار کہا لاہور نہ کھلاڑی کا نہ ہی بزنس مین کا ہے،لاہور صرف ذوالفقار علی بھٹو کا ہے۔ لاہور میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پوچھتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں؟ حالانکہ وہ خود جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط ہوئے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، لاہور میں ان کا مقابلہ کریں گے، انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے، لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ