دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں،انتخابات 8 فروری کو ہونگے،مریم اورنگزیب

هفته 06 جنوری 2024ء

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو،دوسری جماعتیں، روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کل جو قرارداد منظور ہوئی صرف اس کی (ن) لیگ نے مخالفت کی، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قراردادکی حمایت کی، پی ٹی آئی سازش کے تحت پہلے لاہور ہائیکورٹ گئی اور پھر سینیٹ قرارداد کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی کے لوگ اندر چپ رہتے ہیں اور باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا بند کریں، ان لوگوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہتے ہیں، یہ ملک اب 28 مئی والوں کےحوالے ہونے جارہا ہے، 9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، 9 مئی کو پورےملک کو جلانےکی ہدایت کی ،پھرکہا کارکنوں نے کیا،اب کارکن بھگت رہے ہیں، یہ ڈھیل ان سب کو تب ملی جب 9 مئی کے دہشتگرد کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا،ان لوگوں کو عوام جانتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے، (ن) لیگ کو الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 8 فروری کو فیصلہ چاہیے، فیصلہ پاکستان کے عوام کو کرنا ہے، ہم اسمبلیوں کے باہر ڈرامے کرنے والے نہیں ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہوگا، دوسری جماعتیں، روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کا اگلے ہفتے شیڈول طے ہوگا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔