دوسال کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 1560 سے زائد واقعات ہوئے ،وزارت داخلہ

منگل 02 جنوری 2024ء

دو سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ،مجموعی طور پر 1560 واقعات ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دو سال میں دہشت گردی کے 1560 واقعات ہوئے،اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے، رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 1365 اہلکار اور 773 دیگر افراد زخمی ہوئے، سال 2022 میں دہشت گردی کے 736 واقعات ہوئے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 227 اہلکار اور 97 دیگر شہید ہوئے، 520 اہلکاروں کے علاوہ 401 دیگر افراد زخمی ہوئے، یکم اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے 824 واقعات ہوئے، جس میں سیکیورٹی فورسز کے 366 اہلکار اور 166 دیگر افراد شہید ہوئے، رپورٹ کے مطابق 845 اہلکار اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور