بانی پی ٹی آئی سمیت کون کون الیکشن کمیشن کا نادہندہ،تفصیل سامنے آگئی

جمعه 29 دسمبر 2023ء

آئندہ عام انتخابات،بانی پی ٹی آئی سمیت کئی اہم امیدوار الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے متن کے مطابق الیکشن مہم میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر جرمانے ہوئے، تاہم متعلقہ امیدواران نے تاحال جرمانہ جمع نہیں کرایا الیکشن کمیشن کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی ضابطۂ اخلاق کی 4 خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، جبکہ سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان 3 خلاف ورزیوں پر ڈیڑھ لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید 1 لاکھ روپے کے جرمانے کے نادہندہ ہیں، جبکہ محب اللّٰہ خان، صالح محمد، عبدالغفار بھی نادہندہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں مراسلے کے مطابق سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے نادہندہ ہیں۔ مراسلے کے مطابق علی گوہر بلوچ، اعظم سواتی، نواب شیر وسیر، پیر صابر شاہ، راجہ پرویز اشرف، شکیل خان، طاہر جمیل، فیصل نیازی خان، تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش بھی نادہندہ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران جرمانے کی وصولی یقینی بنائیں




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔