معروف اداکارہ جھانوی کپور کو کس بات کا پچھتاوا ؟ خود ہی بتا دیا

جمعرات 28 دسمبر 2023ء

معروف بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟ خود ہی راز سے پردہ اٹھا دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اپنی والدہ سے مختلف انداز اپنایا اور فیصلہ کیا کہ میں اپنی والدہ، سری دیوی سے کوئی مدد نہیں لونگی جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آنے اور کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے منع بھی کیا۔کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میری طرح اور بھی بہت سے چہرے انڈسٹری میں آ رہے ہیں ان سب کی رسائی تو سری دیوی تک نہیں ہے تو اس لیے اگر میں اپنے کام کے حوالے سے اپنی والدہ سے مشورہ لوں گی تو یہ ان سب نئے چہروں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ہوگا۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی سوچ احمقانہ لگتی ہے کیونکہ میں سری دیوی کی بیٹی ہوں اور میں ان سے بھاگ نہیں سکتی تھی لیکن میں نے لوگوں کی باتوں کو بہت سنجیدگی سے لے لیا اور اب مجھے اس بات پر پچھتاوا ہے۔ جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میری والدہ( سری دیوی) میرے ساتھ سیٹ پر رہنا چاہتی تھیں اور میری مدد کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کیا یہی میری زندگی کا سب سے بڑے پچھتاوا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔