شاہ محمود قریشی کو 15 دن کےلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری

منگل 26 دسمبر 2023ء

نقص امن کا خطرہ،سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 دن کےلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نظر بندی کے نوٹیفیکشن میں 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس حکام کی رپورٹ اور ضلعی انٹیلی جنس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی سے نقص امن کے خدشات ہیں، نوٹیفیکشن میں ڈی سی راولپنڈی نے واضح کیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انٹیلی جنس رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 15 دن کےلئے نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں جن پر فوری عملدرآمد ہوگا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انکی اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع تھی اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آج روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار