اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 21 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے التواء مانگا ہے اے این پی رہنما میاں افتخار حسین اور ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور التوا کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے انتخابات میں آپ اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے وکیل کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات بہت بڑا پراسس ہوتا ہے انتخابات آرہے ہیں اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگادرخواست ہے کہ ہمیں موقع دیں انٹرا پارٹی انتخابات کرالیں گے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ سمجھیں ہم نے اپ کو مہلت دے دی ۔۔۔کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام