آئین شکن کو ججز ہار پہناتے ہیں اور پارلیمنٹ ٹوٹے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا،نواز شریف

منگل 19 دسمبر 2023ء

سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں آئین شکن کوججز ہار پہناتے ہیں اور پارلیمنٹ کی تحلیل کو درست قرار دیا جاتا ہے لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ملک اچھا چل رہا تھا ، لگ رہا تھا کہ پاکستان کی تعمیر نو ہورہی ہے، ہم نے جو پالیسیاں بنائی تھیں ان کے دور رس نتائج نکلے، ملک میں صنعتی ترقی ہو رہی تھی ، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا تھا لیکن ڈھائی سال کے بعدہماری حکومت ختم کردی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 4 سال تک ڈالر کو ہلنے نہیں دیا لیکن جیسے ہی بانی پی ٹی آئی آیا ڈالر کو پر لگ گئے، قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2018 میں آرٹی ایس بند کرکےپی ٹی آئی کو جتوایا گیا، سلیکٹڈ بندےکو وزیراعظم بنوایاگیا تو اس میں ایم کیوایم کے ووٹ بھی شامل تھے، افسوس ہوتا ہے کہ ہم دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں، پارٹی سے لوگ توڑے گئے، چار ووٹوں کی برتری سے سلیکٹڈ کو وزیراعظم بنایا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا ہدایت جاری کی گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہیے، ورنہ ہماری2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، پتا تو چلے کہ وہ 2 سال کی محنت کیا تھی، قوم کو بھی بتایا جائے سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں، پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا، بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف