کوئی امیر المومنین بننا چاہتا ہے تو کوئی ٹائیگر فورس سے ملک چلانے کا خواہشمند،بلاول بھٹو زرداری

منگل 19 دسمبر 2023ء

پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری کے نشانے پر کہتے ہیں کوئی امیرالمومنین بننا تو کوئی ٹائیگر فورس سے ملک چلانا چاہتا ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے وہ کون سا پاکستان چاہتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کے لیے آتی رہیں، لاہور ہائی کورٹ کو آج تک کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں، توقع ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا جائے گا، ملک کے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انصاف ملے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کم وسائل اور زیادہ محنت سے دکھایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، آپ بھی مانیں کہ میں محب وطن ہوں اور میں بھی مانوں کہ آپ بھی محب وطن ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی عزت و احترام کرتا ہوں، ن لیگ، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کا ہو، آج پھر ملک میں انتقام اور تقسیم کی سیاست نظر آ رہی ہے، یہ انتقام اور تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی واپس لے کر آئے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اختلافات تک ہی رکھیں، دشمنی نہ کریں، اگر ہمارے پرانے سیاست دان پرانے طریقے سے لڑتے رہیں گے تو مسائل کا حل نہیں نکال سکیں گے، میں چاہتا ہوں روایتی سیاست کو دفن کریں اور ملک کو نئی سمت میں لے کر جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیرِ اعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا، معاشی مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیس چل رہا ہے یہ موقع ہے کہ ہم تاریخ اور سیاست کو درست کریں، میں چاہتا ہوں فخر کے ساتھ آئین کی گولڈن جوبلی منائیں




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور