آئندہ انتخابات،12 کروڑ 85لاکھ85ہزار760 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے ،الیکشن کمیشن

پیر 18 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادو شمار جاری کر دیے جس کے مطابق مجموعی طور پر 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ مرد ووٹرز کا تناسب 53 اعشاریہ 87 فیصد جبکہ 46 اعشاریہ 13 فیصد خواتین ووٹرز کی نمائندگی ہے الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔ مرد ووٹرز کا تناسب 53 اعشاریہ 87 فیصد جبکہ 46 اعشاریہ 13 فیصد خواتین ووٹرز کی نمائندگی ہے۔ اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے۔ سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں رجسٹرڈ مرد وٹرز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 جبکہ ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 خواتین ووٹرز ہیں۔ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7ہزار 896 ہے جس میں رجسٹرڈ مرد وٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہے بلوچستان میں 53 لاکھ 71 ہزار 947 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔بلوچستان خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزار 783 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 ہے۔ کے پی میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 99لاکھ 83 ہزار 722 ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔