لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یوم شہادت،چیئرمین۔جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت

پیر 18 دسمبر 2023ء

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا اتھا۔ کہ پاک،بھارت جنگ 1971کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا۔ زخموں سے بے نیاز لانس نائیک محفوظ شہید نے آگے لپک کر بھارتی مشین گنر کا گلا دبوچ کر اُسے موت کے گھاٹ اُتارا۔میدان جنگ میں لانس نائیک محفوظ شہید کا جرات مندانہ اقدام مادرِ وطن کے تمام محافظوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بِلا شُبہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے،پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے