ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 6 ارب 40 کروڑ روپے کی مالیت سے زائد پراپرٹی واگزار کرالی

هفته 16 دسمبر 2023ء

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی بڑی کارروائیاں 6 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کی متروکہ وقف املاک بورڈ کی 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلے اراضی واگزار کرالی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروا لی گئی،چھاپہ مار ٹیموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری کوثر اور اے ایس آئی مظہر شاہ شامل تھے جنھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل محمد افضل خان کی سربراہی میں کمرشل پراپرٹی واگزار کرائی ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائیاں کیں،واگزار کروائی گئی پراپرٹی مجموعی طور پر 112 ایکڑ 9 کنال اور 14 مرلہ پر مشتمل ہےواگزار کروائی گئی پراپرٹی کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کاروائیاں اٹک، فتح جھنگ اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر عمل میں لائی گئی، راولپنڈی ریجن سے 15 ایکڑ 3 کنال اور 2 مرلہ کی جائیدادیں وگزار کروائیں گیں جس کی مالیت 5 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ہے، جبکہ حسن ابدال سے 97 ایکڑ 6 کنال اور 12 مرلہ کی جائیداد واپس لی گئی ہے جس کی مالیت 589.390 ملین ہے،کاروائیوں میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔ ترجمان کے مطابق واگزار کروائی گئی پراپرٹی متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہےناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات