کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025,پاکستان میزبان ہوگا،ائی سی سی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

جمعه 15 دسمبر 2023ء

کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلئے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب دبئی میں ہوئی جہاں پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور آئی سی سی کے جنرل قونصل جوناتھن ہال نے معاہدے پر دستخط کئے واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نےپہلے ہی وفاقی حکومت کو درخواست کر رکھی ہے جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد کےلئے سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بھی وفاقی حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں