پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

جمعه 15 دسمبر 2023ء

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993ء میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔جبکہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سر انجام دے چکے ہیں




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ