مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کرنے کے خلاف اپیل،سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا

جمعه 15 دسمبر 2023ء

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سےمزید ریکارڈ طلب کر لیا۔ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ مونس الہٰی سمیت 11 ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت تفصیلی ہے، نیب سمیت کئی ادارے ان اکاؤنٹس کی تحقیقات کر چکے ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے سوال کیا کہ ایک ہی معاملے کی بار بار تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟ جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔جسٹس سردار طارق نے سوال کیا کہ جن اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں وہ کب کے ہیں؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کچھ اکاؤنٹس 2007ء میں بنے، کچھ 2010ء سے 2014 ء تک بنے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ نیب نے 2020ء میں تحقیقات ختم کیں، احتساب عدالت نے اس کی توثیق کی، کیسے ممکن ہے کہ نیب نے اس معاملے کا جائزہ ہی نہ لیا ہو؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ سے منی لانڈرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن تو چینی کی قیمت سے متعلق تھا، جس رحیم یار خان مل کا کیس بنا رہے ہیں اس کی تو کمیشن نے تحقیقات کی ہی نہیں، ابھی تک ایف آئی اے واضح نہیں کر سکا کہ کہانی شروع کہاں سے ہوئی ہے، جسٹس سردار طارق نے سوال کیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون 2010ء میں بنا، اطلاق ماضی سے کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ کے بقول مقدمے کی بنیاد ہی 2007ء کا اکاؤنٹ ہے، نیب ریفرنس کی تفصیلات اور ریکارڈ پیش کریں، پھر فیصلہ کریں گے کہ مونس الہٰی کو نوٹس دینا ہے یا نہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقدمہ ختم کیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہائی کورٹ کو مقدمہ پہلی سماعت پر ہی ختم کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے،سپریم کورٹ نے کیس کے حوالے سے ایف آئی اے سے مزید ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟