غیر معیاری سرنجز کی درآمد کا معاملہ،ایف آئی اے ان ایکشن،دو کمپنیاں ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

غیر معیاری سرنجز کی درآمد کا معاملہ،ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا،غیر معیاری سرنجز کی درآمد کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دو کمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،نوٹسز جاری وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق غیر معیاری سرنجز کہ درآمد پر دوکمپنیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا،دونوں کمپنیوں جونوٹسز ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے میسرز یونیسا پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز البدر مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو طلب کیا گیاہے دونوں کمپنیوں سے غیر معیاری نان میڈیکل پولی پراپلین سرنجز اور دیگر سامان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی نے متعلقہ کمپنیوں سے وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا جاری کردہ این او سی بھی طلب کر لیا ہے ایف آئی ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کی دیگر درآمد شدہ آئٹمز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سرنجز کی درآمد کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے،کمپنیوں کی طرف سے این او سی اور دیگر دستاویزات کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا،اگر غیر معیاری سرنجز کی درآمد میں کوئی سرکاری اہلکار بھی غفلت کے مرتکب ہوئے تو کارروائی کی جائے گی،




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد