پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر ،پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ٹرانسفرز کیسے ہو رہی ہیں؟ درخواست گزار کامؤقف تھا کہ پابندی کے باوجود دور دراز اضلاع میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہےکہ عام انتخابات کی تاریخ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹرانسفرز پر پابندی عائد کی ہے،لیکن اسکے باوجود سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر کا سلسلہ جاری ہے عدالت نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور