تاحیات نااہلی کا معاملہ،سپریم کورٹ کا تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 دسمبر 2023ء

تاحیات نااہلی کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا سپریم کورٹ نے 62 ایف ون کے تحت تاحیات نااہلی میں مدت سے متعلق میر بادشاہ قیصرانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نااہلی کی مدت کے سوال والے تمام کیس جنوری 2024ء کے آغاز پر ایک ساتھ سماعت کےلئے مقرر کئے جائیں گے، جبکہ کیس زیرِ التواء ہونے کو الیکشن میں تاخیر کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ کےحکم نامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ آئینی سوال والے کیس پر کم از کم 5 رکنی بینچ ضروری ہے، کیس کمیٹی کی جانب سے تشکیل کردہ بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے گا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟