سال 2023،پاک فوج نے 24 ہزار سے زائد آپریشنز کئے،550 دہشتگرد مارے گئے

بدھ 13 دسمبر 2023ء

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی موثر اور جامع کامیابیاں ، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے مسلسل سرگرم ، آرمی کی ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف موثر اور تیز تر کارروائیوں کی بدولت دہشت گرد شدید بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ، 24ہزار سے زائد آپریشنز میں 550 سے زائد دہشت گردمارے گئے ،، پاک فوج نے اس سال منظم اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کیا، پاک فوج کا مرکزی ہدف تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی جیسے دیگر دہشت گرد گروہ ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے مکمل مدد کیساتھ پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں ، پاکستان آرمی کی ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف موثر اور تیز تر کارروائیوں کی بدولت دہشت گرد شدید بوکھلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں ، دہشت گردوں کی مایوسی کا اندازہ رواں سال کے اعدادوشمار سے لگایاجا سکتا ہے جن میں اب تک 24ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے اور اب تک 550 سے زائد دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل کیے جا چکے ہیں ، سال 2023 میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد پچھلے 6 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، صرف 2022 میں 400 کے قریب دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہوئے، پاکستان آرمی نے افغانستان کے آلہ کار دہشت گرد گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور دہشت گردی کے ہر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔