ڈیرہ اسمعیل خان،درابن دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے 23 سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 12 دسمبر 2023ء

درابن میں دہشت گرد حملے کے 23 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟