سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

منگل 12 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو کی درخواست پر بڑا فیصلہ، سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کے صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی براہ راست نشریات کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا کہ سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی لارجر بنچ میں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے2011ء میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔