فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل،سماعت کےلئے لارجر بنچ تشکیل

هفته 09 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ 6 رکنی بنچ سماعت 13 دسمبر کو ہوگی فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف حکومت کی اپیل پر سماعت کےلیے 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جو 13 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا چھ رکنی بنچ میں جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جسٹس امین الدین، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے 23 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے پر گرفتار عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا تھا سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ‏سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا تھا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں