گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی،عوام پر بھروسہ کرتا ہوں،بلاول بھٹو

جمعرات 07 دسمبر 2023ء

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عوام پر بھروسہ کرتا ہوں ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں، پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کررہے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے لیکن پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی عوام کو مشکلات سے نکالا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میرا ملک مشکل میں ہے، آئیں میرا ساتھ دیں، ہم اس ملک کی قسمت تبدیل کریں گے، میں نے تمام سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا ہے، ان کے پاس صرف پرانی سیاست ہے جو انتقام کی سیاست ہے، ہمیں ایسی سیاست کو دفن کرنا ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کوئی اور سیاسی جماعت اور سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، 18 مہینے وزیر خارجہ رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں، میں اپنی جیب بھرنے کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، آپ سے وعدہ کرتا ہوں 5 سال میں آپ کی تنخوا دگنی کریں گے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟